161

تھانہ فقیروالی کی حدود میں ڈاکو بے لگام ہو گئے۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تھانہ فقیروالی کی حدود میں ڈاکو بے لگام ہو گئے،آئے روز ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا،تھانہ فقیروالی میں تعینات ایس۔ایچ۔او فراز وٹو وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام،اہل علاقہ کا تھانہ فقیروالی میں ایس۔ایچ۔او کو تبدیل کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیروالی کی حدود چک نمبر 97 سکس آر کے سیم نالہ کے قریب سے چکنمبر 147 سکس آر کے رہائشی افضل نامی شخص سے ہزاروں روپے نقدی شناختی کارڈ سمیت موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

جبکہ دوسری جانب تھانہ فقیروالی کے ایس۔ایچ۔او فراز وٹو وارداتوں کو کنٹرول اور ٹریس کرنے میں بالکل ناکام دکھائی دے رہے ہیں، علاقہ مکینوں محمد اعظم، محمد افضل،شیر بہادر،عمران نذیر، نجم کاہلوں،مزمل چوہدری،عدنان بشیر و دیگر نے پنجاب پولیس کے اعلی حکام سمیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارداتوں کو کنٹرول اور ٹریس کرنے کیلئے ناقص حکمت عملی اپنانے والے ایس۔ایچ۔او فراز وٹو کو فی الفور تھانہ فقیروالی سے تبدیل کر کے کوئی فرض شناس ایس۔ایچ۔او کی تعیناتی کی جائے تاکہ فقیروالی کی حدود میں ہونیوالی وارداتوں میں کمی لائی جائے اور عوام سُکھ کا سانس لے سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں