250

پٹرولنگ پولیس چوکی فقیروالی کا گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پٹرولنگ پولیس چوکی فقیروالی کا گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد ویگنیں بند،مقدمات کا اندارج کر دیاگیا،پٹرولنگ چوکی انچارج فقیروالی رانا یاسر یعقوب کی سربراہی میں گیس سلنڈر والی ہائی ایس ویگنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ہائی ایس ویگنوں کی سیٹوں کے نیچے نصب گیس سلنڈرز جن کی وجہ سے پاکستان میں آئے دن آتش زدگی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

پٹرولنگ پولیس افسران کی خصوصی ہدایت پر گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیادجاری ہے انچارج پٹرولنگ پوسٹ فقیروالی رانا یاسر یعقوب نت میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں لہٰذا کسی مسافر وین یا سکول وین وغیرہ کو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

افسران کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ان پر عمل کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔بالخصوص اہلیان فقیروالی سے التماس ھے کہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے لیے جو وینز لگوائی جاتی ہیں ان کے حوالے سے یہ بات یقینی بنائیں کے گاڑی سلنڈر پہ نہ ہو،کہ مالکان گاڑی اور ڈرائیور حضرات سے گزارش ھے کے گاڑیوں سے سلنڈر اتار دیں نہیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں