208

داؤ د سٹی، یحیٰ ٹاؤن، سرفراز کالونی،مرزاٹاون میں سوئی گیس کی سہولت مہیا کی جائے۔

ہارون آبا د (عوامی پریس کلب) ہارون آبا د کے گنجان آباد علاقے داؤ د سٹی، یحیٰ ٹاؤن، سرفراز کالونی،مرزاٹاون کی عوام سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، اس سلسلہ میں فوری طور پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے۔

ہارون آباد شہر میں سوئی گیس کی سپلائی جا ری ہے تاہم مذکورہ علاقہ جات کی عوام کو اس قدرتی نعمت سے محروم رکھا گیا ہے، گزشتہ کئی برس سے مذکورہ علاقوں کے عوام حکومتوں سے مطالبات کرتے آئے ہیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے، منتخب ہونے والے ایم پی اے، ایم این اے صرف وعدے کرتے رہے اور ان وعدوں کو آج تک کسی نے عملی جامہ نہیں پہنایا، جس کے باعث اہلیان علاقہ مایوسی کا شکار ہیں ِ، اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقہ جات کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں