379

بہاولنگر یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام ضلعی جرنلسٹ کنونشن کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) بہاولنگر یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام ضلعی جرنلسٹ کنونشن کا انعقاد،ہارون آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر یاسر چوہدری کی قیادت میں ہارون آباد کے صحافیوں نے بھر پور شرکت کی،شرکت کرنے والے صحافیوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

معاشرے میں میڈیا کا کردار ایک ایک حقیقیت ہے جس سے انکار ممکن نہیں پنجاب حکومت صحافیوں کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے سنجیدہ ہے صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی ضلعی صحافتی کنونشن سے گفتگو مرکزی سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم سمیت دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر یونین آف جرنلسٹس پی ایف یوجے کی جانب سے ضلعی صحافتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پی ایف یو جے کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کی جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر زکواۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا تھے،تقریب میں ضلع بھر سے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا نے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا کردار ایک حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں ہے مثبت اور تعمیری صحافت کے زریعے ہی عوام اور علاقے کی خدمت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ملک میں مہنگائی ضرور ہے مگر اس کے اسباب اور وجوہات کو بھی میڈیا منظرعام پر لائے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے دورہ کے موقع پر صحافی کالونی کا اعلان کریں گے ۔

دسمبر تک پنجاب بھر میں صحافیوں سمیت ہر خاندان کو صحت کارڈ فراہم کردیے جائیں گے رانا محمد عظیم مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی مشکل حالات کے باوجود اپنا بہترین کردار ادا کررہے ہیں صحافیوں کو ہر دور میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے بہاولنگر میں صحافی کالونی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کیخلاف پی ایف یو جے نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے کنونشن سے بہاولنگر یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق حفیظ،جنرل سیکرٹری تنویر احمد صابری سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں