368

انسداد ڈینگی سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجدنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ڈینگی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں ۔ یہ بات انہوں نے انسداد ڈینگی سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں محکمہ صحت اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کو قومی ذمہ داری سمجھیں اور اس کے تدارک کیلئے مربوط انداز میں کام کریں ۔

اجلاس میں انسداد ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں سیف اللہ ساجد نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جا رہا ہے جس کے مثبت نتاءج برآمد ہورہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ویکٹر سرویلینس اور ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی626 ان ڈور اور 118آوٹ ڈور ٹیموں سمیت اینڈرائیڈ یوزرز سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں