213

تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کے زور پر 2سیلز مینوں سے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد ڈکیتی کی واردات ، تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کے زور پر 2سیلز مینوں سے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار ،

پولیس مصروف تفتیش ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی علاقے فقیروالی میں رفیق اینڈ سنز نجی سگریٹ کمپنی کے ڈیلر کے دو سیلز مین مال سپلائی کرکے واپس آرہے تھے چک 138،38ڈاہری پل کے درمیان پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں روکا اور اُن سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں