228

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کی صدارت میں ریونیو وصولیوں کا جائزہ اجلاس

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد ، سرکاری واجبات کی سوفیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے اور ریونیو سروسز کے معیار میں بہتری کے ساتھ سائلین کی شکایات کے ازالہ اور ریونیو سے متعلقہ مسائل اور زیر سماعت مقدمات کے جلد فیصلے کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ریونیو وصولیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد ، چودھری محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد ، منور حسین مگسی اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ، مزمل الیاس اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد ، محمد اکمل اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ، احمد سلیم چشتی اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس سمیت ضلع بھر کے ریونیو افسران نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مدات میں ریونیو وصولی کے مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی کے حامل ریونیو افسران کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں اس لیے ریونیو وصولی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی قسم کے تساہل، لاپرواہی اور سستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو وصولی کیلئے لیڈنگ رول ادا کریں ۔

انہوں نے انچارجز اراضی ریکارڈ سینٹرز کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور پبلک سروس ڈلیوری سسٹم کی مزید بہتری کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے جمع بندیوں کی تیاریوں ، زرعی اِنکم ٹیکس کی وصولی، فیس انتقالات اور ریونیو سے متعلقہ تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی مہم کا بھی جائزہ لیا ۔ اجلاس میں تمام ریونیو افسران کی انفرادی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں