276

سابق پی آر او انسپکٹر پنجاب پولیس افتخار نذیر سوہل دوران ڈیوٹی اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادسابق پی آر او انسپکٹر پنجاب پولیس افتخار نذیر سوہل دوران ڈیوٹی اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ العلوم عید گاہ بہاولنگر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پولیس آفسیران و اہلکاران سمیت سیاسی و مذہبی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم تھانہ فقیر والی تحصیل ہارون آباد میں بطور ایس ایچ او بھی ڈیوٹی سر انجام دے چکے تھے، نماز جنازہ کے بعد مر حوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں