231

مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے دور

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور گردونواح میں مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے دور، قیمت میں ہوشربا اضافہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے، مرغی کا گوشت 200روپے سے لیکر 230روپے کی سطح تک رہنے والا مرغی کا گوشت اب دوبارہ مہنگا ہوگیا ہے۔

چند ہی روز میں فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ برائلر گوشت کی فی کلو قیمت نے فور سینچری مکمل کرلی ہے، برائلر مرغی کا گوشت 400روپے فی کلو پہنچنے پر غریب تو غریب متوسط طبقے ی پہنچ سے بھی دور ہوگیا ہے جس پر عوام شدید پریشان ہے، شہریوں وقاص، سمیر، نعمان، احمد علی، سلیم و دیگر کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگی سے مہنگی ہوتی جا رہی ہے اور مہنگائی کے اس طوفان کو کنٹرول کرنا کسی کے بس کی بات نہیں،شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی مہنگائی کو روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں