236

گورنر پنجاب کا دورہ ہارون آباد فورٹ عباس سمیت ضلع بہاولنگر کے لیے ایک مفید پہلو ثابت ہوگا۔سجاد علوی

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سجاد علوی نے گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن کے دورہ بہاول نگر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فورٹ عباس کیمپس کے قیام کے سلسلے میں تفصیلی اور مدلل تبادلہ خیال کیا گیا.

وائس چانسلر بہاول پور یونیورسٹی سے بھی اس سلسلے میں بات چیت کی گئی.ضلع بہاولنگر کے دیگر علاقوں کے ممبران نے بھی اپنے علاقوں میں قیام کے بارے میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا البتہ گورنر پنجاب اور وائس چانسلر نے فورٹ عباس کیمپس کے لیے پیش کیے گئے ہمارے دلائل سے اتفاق کیا کیونکہ فورٹ عباس اور ملحقہ علاقوں مروٹ اور کھچی والا اور ارد گرد کے چکوک کے بچوں کے لئے بہاولنگر اور بہاولپور کیمپس میں جانا ایک کٹھن مرحلہ ہے اس لیے فورٹ عباس کیمپس کے لیے گورنر پنجاب کی جانب سے اظہارِ اتفاق کے بعد مزید پیش رفت کیلئے وائس چانسلر سے بہاول پور میں لائحہ عمل طے کرنے کے لیے میٹنگ کی جائے گی۔

.بہاول نگر میڈیکل کالج کی جلد تعمیر و فعال بنانے کے لیے بھی جامع تبادلہ خیال کیا گیا اور گورنر پنجاب نے اس سلسلے میں عملی اقدامات کا اعلان کیا ہے.گورنر پنجاب کا دورہ ہارون آباد فورٹ عباس سمیت ضلع بہاولنگر کے لیے ایک مفید پہلو ثابت ہوگا.۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں