181

ورلڈ پوسٹ ڈے

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آبادڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز بہاول نگر چوہدری محمد اقبال کی بیٹی گوہر اقبال نے مضمون نویسی کے مقابلے میں کا میابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ پوسٹ ڈے کے موقع پر جی پی او ملتان میں مضمون نویسی کے مقابلہ کرائے گئے، جس میں ہونہار طالبہ گوہر اقبال نے ورلڈ پوسٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی میں کامیابی حاصل کر نے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

گوہر اقبال نے اس مقابلے میں انگلش مضمون نویسی میں یہ اعزاز حاصل کیا،جی پی او ملتان میں منعقد ہونے والی تقریب میں گوہر اقبال کو کامیابی حاصل کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں