250

ہارون آباد شہر میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق دو افرد شدید زخمی

ہارون آباد(عوامی پریس کلب )ہارون آباد شہر میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق دو افرد شدید زخمی ۔ زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہارون آباد شہر میں دو مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے

ایک ٹریفک حادثہ گودی موڑ نزد چاولہ کاٹن فیکٹری پر پیش جہاں مسافر بس نے موٹر سائیکل سوا کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں شیخوپورہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد نواز جاں بحق ہوگیا

جبکہ دوسرا حادثہ گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول کے قریب پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث بہالپور ہسپتال ریفر کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں