427

گوجرانوالہ میں منعقدہ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں ہارون آباد کی نمایاں پوزیشن۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ماس ریسلنگ کے نامور کھلاڑی لالہ محمد عالم کے تربیت یافتہ ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی امیر حمزہ نے گوجرانوالہ میں منعقدہ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں براؤنز میڈل جیت کر قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوا لیا ہے۔

ہارون آباد کے لالہ محمد عالم پہلے ہی عالمی مقابلوں میں ماس ریسلنگ میں ایک عمدہ مقام کے حامل ہیں.براؤنز میڈل جیتنے والے امیر حمزہ نے کہا ہے کہ لالہ محمد عالم کی ٹریننگ اور حوصلہ افزائی کی بدولت ماس ریسلنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا اور قومی سطح پر میڈل جیتنے سے علاقہ ہارون آباد کا ٹیلنٹ اعلیٰ انداز میں سامنے آیا ہے اور مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اپنے علاقہ ہارون آباد اور ملک وقوم کا نام روشن کیا جائے گا یہی اولین ترجیح ہے جس کے لیئے ہر ممکن محنت اور کوشش بروئے کار لاء جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں