185

گھر میں سوئی گیس پائپ کے لیکج سے آگ بھڑک اُٹھی،

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد گھر میں سوئی گیس پائپ کے لیکج سے آگ بھڑک اُٹھی، کچن میں موجود سارا قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے علاقہ حسین کالونی میں راؤ رونق نامی شخص کے گھر میں سوئی گیس پائپ کی لیکج کے باعث اچانک اگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کچن میں موجود سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اوربروقت کاروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے گھر کے دیگر حصوں کو جلنے سے بچا لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں