514

پاکستان بائیکرز کلب کی پندرھویں سالگرہ

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) پاکستان ہائیکرز کلب کی پندرھویں سالگرہ کے سلسلے میں ترجمان جنوبی پنجاب علی احمد چوہدری نے ہارون آباد میں پر وقار تقریب سالگرہ کا اہتمام کیا. سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب میں ہارون آباد موٹو کراس ٹیم اور علاقہ کے نامور موٹر سائیکل مکینک باؤ اقبال سمیت احباب نے شرکت کی. پاکستان ہائیکرز کلب جنوبی پنجاب کے ترجمان علی احمد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں 2007 سے سیفٹی راءئڈگ پر کام کر رہے ہیں.

موٹر سائیکل سواری صرف شوق تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ روزمرہ کے معمولات زندگی کو رواں رکھنے کے لیے ایک اہم اور بنیادی جزو ہے لیکن سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ دونوں صورتوں میں اس کا مثبت اور تعمیری انداز سے استعمال ہی مفید ثابت ہوتا ہے اور اس کو منفی استعمال کرنے سے گریز کرنا ہی اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور ہماری اولین ترجیح موٹر سائیکل سواروں کو اس اہم ترین پہلو سے آگاہی فراہم کرنا اور اس کے بہترین استعمال کی افادیت اجاگر کرنا ہے.

موٹر سائیکل سواروں کو قواعد کے مطابق تمام تر توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے اور حفاظتی انتظامات اور اقدامات محفوظ اور قابل اعتماد موٹر سائیکلنگ کا مرکز و محور ہے اور اس مشن کو جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس کام میں کامیاب رہیں گے تو اس سواری کو افادیت کے ساتھ استعمال کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں