436

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ،لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات


ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ
لاہور،11فروری2021:
لاہور پولیس کی جا نب سے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کی قیام گاہ، روٹ اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹیموں کے قیام گاہ اور قذافی سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد، ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت ودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈ ی آئی جی آپریشنز نے مستعدی سے ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں شاباش دی۔ ساجد کیانی نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے دوسرے اداروں کے ہمراہ لاہور پولیس بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔سکیورٹی پلان کے مطابق 09 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 65 ایس ایچ او ز، 362 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 05 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے۔کرکٹ ٹیموں کے روٹ اورا سٹیڈیم کے اطراف کی بلند عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات ہیں۔انہوں نے ڈولفن سکواڈاورپولیس ریسپانس یونٹ ٹیموں کو شہر بھر میں موثر گشت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ساجد کیانی نے کہا کہ ٹیموں کی سکیورٹی اورجرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے لاہور پولیس کی جانب سے سٹیڈیم اور ٹیموں کے قیام گاہوں کے اطراف بھی روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ لاہور پولیس نے10روز کے دوران 250سرچ آپریشنزکئے۔ قانون شکنی پر43افراد کے خلاف کے کارروائی عمل میں لائی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران 25ہوٹلز،14گیسٹ ہاؤس،16ہاسٹلز،20بس اڈوں،408دکانوں،24گرجاگھر اور16مساجد کی سکریننگ کی گئی۔04ہزار394گھروں،19ہزار699 افراد اور2464 کرایہ داروں کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشنز کے دوران منشیات برآمدگی پر07جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر05مقدمات درج کئے گئے۔کوائف کی تصدیق نہ کرواپانے والے 29افراد کے خلاف انسدادی بھی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں