235

ممبر قومی اسمبلی چوہدری نورالحسن تنویر صدر مسلم لیگ ن بہاولپور نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ڈسکہ میں کامیابی حا صل کی ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ممبر قومی اسمبلی چوہدری نورالحسن تنویر صدر مسلم لیگ ن بہاولپور نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ڈسکہ میں کامیابی حا صل کی ہےعوام نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے بیانیہ‘‘ووٹ کو عزت دو’’کی توسیع کی ہے بلکہ اس عزم کا اظہار بھی ہے کہ انشاءاللہ عوام اپنے ووٹ کو عزت دلائیں گے ،عوام نوازشریف کی ملک و ملت کے لئے کی گئی خدمات کو نہ صرف سراہتی ہے بلکہ سمجھتی ہے کہ نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے بغیر ثبوت زبردستی سزا دی گئی 

نوازشریف سچا تھا اور اس کا پاکستان تعمیر و ترقی، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت بہتر کام کر رہا تھا،مریم نوازشریف عوام اور نوازشریف کی ترجمان بن کر مقبولیت اور معقولیت کا استعارہ چکی ہے اور مریم صاحبہ نے عوام سے نوازشریف کے حق میں اور عمران خان کے خلاف فیصلہ لے لیا ہے،عوام کی اکثریت عمران خان کو جھوٹا، نالائق، نااہل، ناتجربہ کار اور مسلط شدہ سمجھتی ہے جوکہ عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے

اس کا انداز حکمرانی اور ناکام پالیسیوں سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے چور بازاری مالیاتی خسارہ اور افراط زر میں اضافہ ہوا ہے عوام سمجھتی ہے دوسروں پر الزامات، بہتان بازی سے نہیں بلکہ اپنے انتخابی وعدہ کے مطابق حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہوش کے ناخن لے اور ایک مسترد شدہ، انتہائی غیر مقبول نالائق و نااہل حکومت کی سرپرستی ختم کرے تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہو اور مزید تباہی سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں