297

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا دورہ ہارون آباد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ، ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ہارون آبادکا دورہ کیا ، دورہ کے دوران انہوں نے گندم کے خریداری مرکز کا معائنہ کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولنگر سیف اللہ ساجد ، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چودھری محمد طیب و دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے گزشتہ روز ہارون آباد شہر کا دورہ کیا ، جہاں پر انہوں نے گندم کے خریداری مرکز کا معائنہ کیا خریداری مرکز میں کاشتکاروں کے لیے سہولیات اور کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا کہنا تھا کہ ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں گندم باردانے کا اجراء کردیا گیا ہے اور گندم کے کاشتکاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ، حکومت 1800روپے فی من گندم خریدے گی ،تحصیل ہارون آباد سمیت ضلع بہاول نگر بھر میں گندم کی خریداری کے اہداف کو حاصل کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں