178

راشن کارڈ کا اجراء وقت کی اہم ضرورت ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد راشن کارڈ کا اجراء وقت کی اہم ضرورت ہے، عوام کو بذریعہ ڈپو سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش آٹا، گھی، چاول، دالیں، چینی وغیرہ بذریعہ راشن کارڈ مہیا ہونے پر ناجائز منافع خورمافیا سے نجات ممکن ہوسکے گی، تفصیلات کے مطابق شہریوں عبداللہ، عبدالرحمن، وقاص، حذیعہ، علی حیدر، کامران سعید و دیگر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں راشن کارڈ کا اجرا وقت کی اہم ضرروت ہے کیونکہ راشن کارڈ سسٹم کے ذریعے اشیاء خوردونوش مہیا کرنے پر ایک جانب عوام کو سہولت میسر ہوگی تو دوسری جانب حکومت کو ان اشیاء کا تخمینہ لاگت کا ادراک ہوگا۔

بنیادی چیزیں عوام کی دسترس ہونے کے بعد ناجائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور قیمتوں پر بھی حکومتی گرفت مضبوظ رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں