275

دوکانداروں نے ناپ تول میں کمی معمول بنا لیا، حکام نے چپ سادھ لی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد دوکانداروں نے ناپ تول میں کمی معمول بنا لیا، حکام نے چپ سادھ لی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے روزانہ کی بنیاد پر دوکانداروں کے باٹ اور کنڈے چیک کئے جائیں، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر اور گردونواح کے علاقہ جات میں اکثر دوکانداروں، قصابوں، سبزی و فروٹ فروشوں اور خنچہ فروشوں کے پاس تصدیق شدہ باٹ موجود نہیں ہیں جبکہ ناپ تول میں کمی بھی دوکانداروں کا معمول بن چکا ہے۔

انہوں نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے پتھر کے خود ساختہ باٹ بنا رکھے ہوئے ہیں، اسی طرح غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں بھی استعمال ہونے والے کنڈوں میں بھی ہیرا پھیری کی جاتی ہے جس سے اجناس فروخت کرنے والے کسانوں کو زبردست نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔

اس ساری صورتحال پر حکام بالا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے اور کنڈوں کی چیکنگ خواب بن کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ناپ تول میں کمی کرنے والے دوکاندار وں کے حوصلے بڑھتے جا رہے ہیں، شہریوں وقاص، عثمان، عامر، عاقب، عاطف و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دوکانداروں کے باٹ اور کنڈے چیک کئے جائیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں