343

الخدمت فاونڈیشن ہارون آباد کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس “کفالت یتیم”منعقد کی گئی

ہارون آباد(عوامی پریس کلب )الخدمت فاونڈیشن ہارون آباد کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس “کفالت یتیم”منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی محمد فاروق نظامی نائب صدر الخدمت فاونڈیشن جنوبی پنجاب اور نامور مزاحیہ شاعر و معروف کالم نگار خالد مسعود خان نے خصوصی شرکت کی۔

اس کانفرنس میں 36 لاکھ روپے کا عطیہ شرکا محفل نے فراہم کیا;خالد مسعود خان نے اپنے مخصوص انداز اور منفرد شاعری کے ذریعے مزاح کے رنگ بکھیرے اور حاضرین کے دل موہ لیے ۔ انہوں نے شرکا محفل کے جذبہ انسانیت و خدمت کو بھرپور طریقے سے سراہا اور مثالی قرار دیتے ہوئے تمام افراد سے اس پر عمل پیرا ہونے کی اپیل بھی کی;.

مہمان خصوصی محمد فاروق نظامی نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی جذبہ خدمت انسانیت کو نہایت شاندار انداز سے استوار کیا ہے اور مخیر بھائیوں کی جانب سے دل کھول کر عطیات دینے کا پہلو الخدمت کے خدمت پراجیکٹس پر اعتماد کا اظہار اور جیتا جاگتا ثبوت ہے;۔

اس پر وقار کانفرنس میں میاں عبدالواحد، ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر رضوان انجم صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع بہاول نگر عرفان احمد بھٹی،جماعت اسلامی ضلع بہاول نگر ولید ناصر چوہدری، مقامی رہنماؤں عامر یعقوب، محمود اصغر اور ربیع رحمان،عوامی پریس کلب کے ممہران ،صدر ہارون آباد یونین آف جرنلسٹ یاسر چوہدری ، سید ابراہیم بلال شاہ ،حبیب احمدو دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

ڈونرز کانفرنس کا مرکزی مشن یتیموں کی خدمت کے لئے عطیات جمع کرنا اور ماہ رمضان المبارک کی سعادت اور عیدالفطر کی خوشیوں میں ان کے لیے مساوی حقوق کے تناظر میں عملی طور پر مسرتوں کے مواقع فراہم کرنے کے وژن کی تکمیل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں