418

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا وباء کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے

ہارون آباد(عوامی پریس کلب )ہارون آباد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا وباء کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے اور عید الفطر پر بھی گائیڈ لائن پر تمام شہری عمل کریں تو کورونا کی تیسری لہر پر قابو پا لیں گے،

یہ باتیں انہوں نے اپنے دورہ ہارون آباد کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار بھی اُن کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ہارون آباد میں مارکیٹیں، بازار اور دوکانوں کے مکمل لاک ڈاؤن پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں