205

رکشہ ڈرائیور اپنی چادر رکشے میں پھنس جانے سے جاں بحق

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد رکشہ ڈرائیور اپنی چادر رکشے میں پھنس جانے سے جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے لاش ہسپتال منتقل کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 47تھری آر اضافی بستی کا رہائشی محمد اکرم اپنے رکشے میں جا رہا تھا کہ جب وہ نواحی گاؤں 54فو ر آر کے قریب پہنچا تو اچانک اُسکی چادر رکشہ کے چین میں پھنس گئی اور چادر پھنسنے سے گلے میں پھندا بن گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش ہسپتال منتقل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں