242

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کا ہارون آباد کے رمضان بازار کا دورہ


ہارون آباد ( عوای پریس کلب ) ہارون آباد ،عوام کو سبسڈی کے ثمرات پہنچانا ہمارا فرض ہے اور حکومت رمضان کے بابرکت مہینہ میں صارفین کو زیادہ سے ریلیف فراہم کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے ہارون آباد کے رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چودھری محمد طیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ہارون آباد چودھری لطیف اللہ و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق اور ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کی خصوصی چیکنگ کی اور تمام ا سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ عوام کو سبسڈی کے ثمرات پہنچانا ہمارا فرض ہے اور حکومت رمضان کے بابرکت مہینہ میں صارفین کو زیادہ سے ریلیف فراہم کررہی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میں خریداری کرنے والے صارفین سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، معیار، دستیابی اور حکومت پنجاب کی جانب سے ضروری اشیاء پر دی جانے والی سبسڈی بارے بھی استفسار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی مہنگائی پر زیرو ٹالرینس ہے اورضلعی انتظامیہ عوام کو اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں