278

ہارون آباد شہر کا علاقہ ماڈل ٹاؤن سوئی گیس کی سہولت سے محروم

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد شہر کا علاقہ ماڈل ٹاؤن سوئی گیس کی سہولت سے محروم، لوگ مہنگے داموں گیس سلنڈر خرید کر گھریلو ضروریات کے لئے گیس استعمال کرنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کا علاقہ ماڈل ٹاؤن جو سینکڑوں نفوس کی آبادی پر مشتمل ہے عرصہ دراز سے سوئی گیس کی بنیادی سہولت سے محروم چلاآرہا ہے،جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ مہنگے داموں ایل پی جی گیس سلنڈر خرید کر گھریلو ضروریات کے لئے گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

اہل علاقہ کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے اردگرد کے علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت موجود ہے لیکن ماڈل ٹاؤن میں سوئی گیس کی سہولت کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، بار بار درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جبکہ یہاں کے بعض سیاسی نمائندگان نے اپنے ووٹ پکے کرنے کے لئے دیہات میں بھی سوئی گیس کی سہولت پہنچا دی لیکن اس علاقہ کی عوام کو نظر اندار کیا ہوا ہے، اہل علاقہ کااعلیٰ حکام سے ماڈل ٹاؤن میں سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے کے لئے مین پائپ لائن بچھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں