198

ڈائریکٹر زراعت ملتان غلام عباس کا ضلع بہاولنگر کا دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈائریکٹر زراعت ملتان غلام عباس نے ضلع بہاولنگر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے نمائشی پلاٹوں کا جائزہ لیا اور کیمائی زہروں کی جگہ نباتاتی سپرے کے ذریعے کیڑوں کو کنٹرول کرنے کے طریقوں سے آگاہ بھی کیا۔

ڈائریکٹر زراعت ملتان ڈاکٹر غلام عباس نے دورہ کے دوران کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوے اس بات پر زور دیا کیا حیاتیاتی کنٹرول اور کیمائی آئی پی ایم کا لازمی جز ہے جس حد تک ممکن ہو سکے کیمائی زہروں سے بچا یا جائے، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے منچن آباد اور چشتیاں کا دورہ بھی کیا۔

ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکڑ زراعت بہاولنگر،چوہدری رضوان احمد زراعت آفیسر محمد خلیل الرحمن دیگر فیلڈ اسٹاف بھی موجود تھے، انہوں نے ضلع بھر میں مختلف آئی پی ایم پلاٹ چیک کیے جس کی مکمل نگرانی محکمہ زراعت کرتا ہے,انہوں نے زراعت آفیسران سے کہا کہ کسانوں کو بروقت مشورے دیں تاکہ کپاس کی بہتر پیدوار حاصل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں