250

بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے اہم رکن سینئر قانون دان چودھری محمد صدیق باقرایڈووکیٹ انتقال کر گئے

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب )بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے اہم رکن سینئر قانون دان چودھری محمد صدیق باقرایڈووکیٹ انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ ہارون آباد میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں وکلاء برادری ، سیاسی ومذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی گاءوں 68فورآر کے قبرستا ن میں سپردخاک کردیا گیا ۔ دریں اثناء بار ایسوسی ایشن ہارو ن آباد میں بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے اہم رکن سینئر قانون دان چودھری محمد صدیق باقرایڈووکیٹ کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں