471

سپیریرکا لج ہا رون آباد کے زیر اہتمام“کون بنے گا سپیریر“ کے حوالے سے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) سپیریرکا لج ہا رون آباد کے زیر اہتمام“کون بنے گا سپیریر“ کے حوالے سے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 2493 طلباء نے شرکت کی. اس ٹیسٹ کا مقصد جماعت نہم اور فرسٹ ایئر کے داخلوں کے لیے باصلاحیت طلباء کو سامنے لانے کے ذریعے حوصلہ افزائی اور مقابلے کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔

،،کون بنے گا سپیریر،، ٹیسٹ کا انعقاد پرنسپل سید مستحسن الحسنین شاہ، کیمپس انچارج تنویر گوندل اور ملک معظم اعوان کی زیر نگرانی و انتظام کیا گیا اور طلباء نے تحصیل ہارون آباد کے کونے کونے سے بھرپور شرکت کی اور ٹیسٹ میں اپنی ذہانت اور قابلیت کا آ ظہار کیا. اس ٹیسٹ میں موٹرسائیکل، لیپ ٹاپ سمیت متعدد خوب صورت انعامات کامیاب طلباء کے لئے رکھے گئے۔

مستحسن الحسنین شاہ، تنویر گوندل اور ملک معظم اعوان نے کہا کہ طلباء ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شاندار مستقبل کے لئے مفید کردار ادا کیا جا سکتا ہے. طلباء کی بھرمار شرکت ان کے مقابلے کی فضا میں بلند مقام کیلیے جدوجہد کی نوید ہے اور طلباء کو مزید مضبوط اور تعلیم و تحقیق سے آراستہ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

شریک طلباء نے سپیریر کالج کے اس ٹیسٹ کو نہایت عمدہ اور بہترین قرار دیا اور کہا کہ ہزاروں طلباء کے درمیان صحت مندانہ اور منصفانہ ماحول میں ٹیسٹ میں شرکت کی اور اپنی تمام تر توجہ اور محنت سے کام لیا جس سے ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اس سے طلباء خوب سے خوب تر کی جستجو میں محنت اور لگن کو اپنی زندگی کا مقصد بنانے کا وژن اختیار کر یں گے جو قومی وقار اور عظمت کے لئے نہایت اہمیت کا حامل پہلو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں