226

ضلع میں لمپی سکن بیماری سے 856بڑے مویشی گائے، بھینس متاثر

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ضلع میں مویشیوں میں لمپی سکن بیماری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عبدالجبارگجر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر زنے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاکبہاولنگر کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں لمپی سکن بیماری سے 856بڑے مویشی گائے، بھینس متاثر ہوئے جس میں سے 307 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں ضلع میں 33ہزار744مویشیوں کو لمپی سکن سے تحفظ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں کوئی بھی مویشی لمپی سکن سے تحفظ کی ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ دکھائے بغیر داخل نہ ہو۔انہوں نے ضلع بھر میں لمپی سکن بیماری سے تحفظ کی ویکسین لگانے کی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں