443

دیوان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آل پاکستان فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کنگز الیون نے اپنے نام کر لیا

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) میاں محمد ضیاء دیوان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آل پاکستان فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کنگز الیون نے اپنے نام کر لیا،تفصیلات کے مطابق ہارو ن آباد میں جناح سٹیڈیم منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 22ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل میچ میں کنگز الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 65رنز سکور کیے جبکہ سپر اعوان کرکٹ کلب کی ٹیم 45رنز ہی بنا سکی۔

میاں محمد ضیاء دیوان بلدرز اینڈ ڈویلپرز آل پاکستان فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد علاقے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے اور اس کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا اور انہوں نے اپنے بے مثال کھیل اور لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے شائقین کو بھی بھرپور تفریح ملی ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد فرید،راو عبد الباسط،راؤ ندیم،سید سہیل عابد شاہ،راؤ نعیم،احسن ملک نے فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے منتظمین شیخ عدیل،عمر اعوان،عامر جٹ،عمران چوہدری،صہیب طارق،انور جٹ،سپر اعوان کرکٹ کلب کی ٹیم و دیگر کو دلی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے ٹیپ بال کرکٹ کے شاندار کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس سے کھیل کے معیار اور مقابلوں میں ایک منفرد انداز دیکھنے کو ملا اور ہارون آباد میں کھیلوں کی ایک ہمیشہ یاد رکھی جانے والی اس سرگرمی نے مستقبل کے لئے نیا راستہ متعین کر دیا ہے جس کی منزل کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور تاریخی کامیابی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں