206

بہاولنگر یونین آف پیسٹی سائیڈ سیلز آفیسرز کے عہدیداران کے چناؤ کے لئے پہلا باضابطہ اجلاس۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) بہاولنگر یونین آف پیسٹی سائیڈ سیلز آفیسرز (BUPSO)کے عہدیداران کے چناؤ کا عمل مکمل۔اتفاق رائے سے سرفراز احمد کھرل صدر،راو محمد جاوید جنرل سیکرٹری اور تنویر احمد صابری کوآرڈینیٹر منتخب۔عوامی سماجی حلقوں کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر یونین آف پیسٹی سائیڈ سیلز آفیسرز کے عہدیداران کے چناؤ کے لئے پہلا باضابطہ اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ محمد طاہر قریشی منعقد ہوا جس میں یونین ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ممبران نے اتفاق رائے سے چیئرمین راؤ محمد منور،وائس چیئرمین ملک مسعود غوری،کوآرڈینٹر تنویر احمد صابری،صدر رائے سرفراز احمد کھرل،جنرل سیکرٹری راؤ محمد جاوید،سینئر نائب صدر رانا محمد ذوالفقار،نائب صدور ساجد محمود گوندل،وہاب سلیم،قربان کمبوہ،جوائنٹ سیکرٹری فضل الرحمان،سیکرٹری فنانس غلام رسول بھانیکا،سیکرٹری اطلاعات منظر سکھیرا،چئیرمین مجلس عاملہ یاسر ممتاز کھرل،ممبران مجلس عاملہ محمد افضل ببلانہ،پیر افتخار توگیروی،راو ابوالحسن،پیر امتیاز بودلہ کو منتخب کیا گیا۔

موجودہ کابینہ ایک سال کے لئے منتخب کی گئی۔غلہ منڈی بہاولنگر کے معروف پیسٹی سائیڈ ڈیلر ملک صابر آمین،چوہدری شاہد مقصود،شیخ محمد راشد سمیت عوامی،سماجی حلقوں کے رہنماؤں نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ یونین اپنی کمیونٹی کے افراد کی فلاح وبہبود اور کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے اور ممبران کی جانب سے جو زمہ داری سونپی گئی ہے اسکو احسن طریقہ سے سرانجام دیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں