340

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد کو اپنے لپیٹ میں لے لیا

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب ) ہارون آباد، کورونا وائرس کی تیسری لہر نے گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ، سکول کے پرائمری حصے کو 14دن کے لئے مکمل سیل کردیا گیا ، طلباء و اساتذہ اور والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رضا نے بتایا کہ گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول کے ٹیچر نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جوکہ 14دن کا عرصہ گزارنے کے بعد منفی ٹیسٹ آیا ہے۔

دوسرے ٹیچر جمیل جوکہ پرائمری حصہ میں تدریسی فراءض سر انجام دیتے ہیں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول کے پرنسپل ارشد پرویز نے بتایا کہ ٹیچر جمیل کے کورونا مثبت آنے پر محکمہ تعلیم کے حکام کی ہدایت پر سکول کے پرائمری حصہ کو 14دن کیلئے سیل کردیا گیا ہے اور دیگر عملہ کے ٹیسٹ کیلئے محکمے کا آگاہ کردیا گیا ہے ۔

تاہم دیگر کسی ٹیچر ،طلباء میں کوئی علامات دیکھنے میں نہیں آئی ہیں ، حصہ مڈل اور ہائی حصے میں حسب معمول تدریسی عمل جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں