179

پنجاب ہائی پٹرولنگ کی تمام پوسٹوں پر ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی مہم جاری ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس بھاولپور ریجن ساجد حسن چوہدری کے احکامات کی روشنی اورڈی ایس پی پٹرولنگ بھاولنگر چوہدری بختیار احمد کی خصوصی ہدایت ہر پنجاب ہائی پٹرولنگ کی تمام پوسٹوں پر ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی مہم جاری ہے۔

پٹرولنگ پوسٹ اڈہ پُل گجیانی کے انچارج سب انسپکڑ راؤ عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاہرات پرڈرائیور حضرات ٹرانسپورٹروں،طلباء اور سکولوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے بارے آگاہی دی اور ٹریفک قوانین بارے تفصیلی لیکچر دیا۔اسی طرح پٹرولنگ پولیس پوسٹ 206مراد کے انچارج طاہر اقبال گُجر نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے مقامی سکول میں طلباء کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بارے لیکچر دیا اور شاہرات پر ڈرائیور حضرات کو ٹریفک آگاہی بارے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں