283

فورٹ عباس جامعہ صدیقیہ صادق العلوم کو محکمہ اوکاف میں ہرگز نہ جانےدیں گے


فورٹعباس (تحصیل رپورٹر )اہلسنت کی مرکزی دینی درس گاہ جامعہ صدیقیہ صادقُ العلوم میں معززین علاقہ اوردیگرانتظامیہ نےپریس کانفرس کااہتمام کیا پریس کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے گیا قاری محمد یار شاکر صاحب نے تلاوت کی سی ای او چوہدری گروپ اف کمپنیز چوہدری غلام قاسم قاسمی اور مولانا غلام عباس خان سیالوی نے جامعہ صدیقیہ صادق العلوم کے متعلق حقائق سے آگاہ کیا ۔

تفصیلات کےمطابق مدرسہ جامعہ صدیقیہ صادقُ العلوم کی انتظامیہ ۔ تاجرحضرات ۔اورمعززین علاقہ نےصحافیوں سےگفتگوکرتےہوے حکومت وقت سےپُر زورمطالبہ کیاہے کہ مدرسہ ہَذا کومحکمہ ہَذاکےہرگزحوالےنہ کیاجاے گا ہمیں جہاں بھی جاناپڑا ہرکوشش سے مدرسہ جامعہ صدیقیہ صادقُ العلوم کوپہلے ہی کی طرح چلاٸیں گے اس لیے مدرسہ ہَذاکا رقبہ 1972 سےجامعہ کےلیےہی وقف کیاگیاہے یہ مدرسہ کسی فردِ واحدکی جاگیرنہیں ہے تمام نظام مقامی لوگ مخیرحضرات کےتعاون سےہی چل رہا ہے۔

2021 کےاختتام پریہ مدرسہ دولاکھ 91ہزارکامقروض اس لیےہوا کہ تمام دوستوں کی مشاورت سے قُرآن محل کی بلڈنگ بناٸی گٸی ۔اس کےبعدصدرمدرس کی رہاٸش گاہ تعمیرکرواٸی گٸی ۔اب مہتمم ہذاکی رہاٸش گاہ آخری مراحل میں ہے جس کاکام ابھی باقی ہے ۔امارات مکمل کرنےکےبعدمزیداخراجات میں کمی آۓ گی ۔

یادرہے کہ اس مدرسہ ہَذامیں تقریبًا90 کےقریب حفاظِ کرام زیرتعلیم ہیں ۔اسی لیےبہت ہی پیارے ماحول کی مزیدبہتری کےلیے تاجربرادری۔انتظامیہ کمیٹی اوردیگرمعززین علاقہ نےاعلی افسران سےمطالبہ کیاہے ہم کسی صورت بھی اپنےمرکزکو محکمہ اوقاف کےحوالےنہ کریں گے ۔اس مدرسہ جامعہ صدیقیہ کوسابقہ روٹین کےمطابق چلنے دیاجاے تاکہ مدرسہ ہَذا میں مزیدبہتری آسکے ا خر میں سی ای او کی جانب سے چائے کا اہتمام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں