272

خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش، ماں اور بچے خیریت سے ہیں انتظامیہ نیو مبشر میڈیکل کمپلیکس، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کی مشہور گائناکالوجسٹ ڈاکٹر بریرہ مریم نے نیو مبشر میڈیکل کمپلیکس میں نواحی گاؤں 74فور آر کے رہائشی گل غفار خان کی اہلیہ کا آپریشن کیاآپریشن کے دوراں خاتون نے تین بچوں کو بیک وقت جنم دیا ہے۔

جن میں 2بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں،ڈاکٹر بریرہ مریم اور نیو مبشر میڈیکل کمپلیکس کے ایم ڈی محمد مبشرضیاء کا کہنا ہے کہ تینوں بچے صحت مند ہیں اور ماں بھی خیریت سے ہے، بچوں کی پیدائش پر والد گل غفار خان کا کہنا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے اور میں ان شاء اللہ تینوں بچوں کی اچھی پرورش اور اعلیٰ تعلیم دلواؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں