183

نیشنل کمیشن فور ہیومن ڈویلپمنٹ بہاولنگر کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں نیشنل کمیشن فور ہیومن ڈویلپمنٹ بہاولنگر کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا،

سیمینارمیں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق، نیشنل کمیشن فور ہیومن ڈویلپمنٹ کے مرکزی چیئرمین ریٹائرڈ کرنل ڈاکٹر امیر اللہ مروٹ، سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ، ڈائریکٹر آپریشن پنجاب این سی ایچ ڈی ساجد علی سمیت محکمہ ایجوکیشن کے آفسیران و عملہ و دیگر سول سوسائٹی کے عمایدین و معزین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم،معاشی تحفظ اور اچھی صحت لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خواندگی اور غیر رسمی تعلیم کے فروغ کے لئے این سی ایچ ڈی کا کردار قابل ستائش ہے، ڈاکٹر امیر اللہ مروت مرکزی چیئرمین این سی ایچ ڈی نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک میں کم شرح خواندگی کی ایک بڑی وجہ تعلیم اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہی نہ ہونا اور ناقص تعلیمی نظام بھی ہے شرح خواندگی بڑھانے کے لیے تعلیم بالغاں کی اشد ضرورت ہے۔

خواندہ افراد کی کارکردگی ہر شعبے میں بہتر ہوتی ہے بلاشبہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ اگر وہ پڑھے لکھے، صحت مند اور پیداواری صلاحیتوں کے مالک ہوں تو وہ ملک کی اقتصادی ترقی میں ممد ومعاون ثابت ہوتے ہیں اور اس ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں