410

ایڈوانس ایجوکیشن سکول آف سائنسز ہارون آباد میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ہارون آباد ( سٹی رپورٹر)ایڈوانس ایجوکیشن سکول آف سائنسز ہارون آباد میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد ،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راءو شعیب احمدتھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں عبد الواحد ،صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ ،چوہدری نثار احمد جگ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ،

تقریب میں بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو اور ترانے پیش کیے مہمان خصوصی راءو شعیب احمد و دیگر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ننھے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے تقریب کے آرگنائزر محمد یوسف غوری ،محمد نعیم غوری اور محمد آصف غوری نے تقریب میں آنے والے تما م معززین کا شکریہ ادا کیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں