157

رات کو تیز ہیڈ لائٹس خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہیں۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرندیم بٹ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولنگر ندیم بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیے کہ ڈی پی او بہاولنگر سید علی رضا کے احکامات و خصوصی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ بہاولنگر نے ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر بھر میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک کے نظام کو موثر اور مربوط بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی کی ایک منظم اور موثر مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ڈرائیورز کو خاص طور پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے زور دیا جا رہا ہے۔

رات کے وقت ہیڈ لائٹس مدھم رکھنے کے لیے تاکید کی گئی کیونکہ رات کو تیز ہیڈ لائٹس خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہیں.گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کرائی جائے تاکہ دھواں آلودگی سے بچا جا سکے.لین لائن ڈسپلن کا خیال رکھا جائے اور تیز رفتاری سے گریز کرنے سے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا جا سکتا ہے.بس ڈرائیورز میں ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں