686

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں سے متعلق طلبہ کی سہولت رہنمائی کے لیے سمسٹر خزاں 2023 کے داخلوں کا شیڈول جاری۔

Aہارون آباد (عوامی پریس کلب) سوئفٹ سنٹر سے مکمل رہنمائی میسر ہوگی، اوپن یونیورسٹی کے داخلے 15 جولائی سے شروع ہوں گے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایت پر داخلوں سے متعلق طلبہ کی سہولت رہنمائی کے لیے سمسٹر خزاں 2023 کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

طلبہ کو اسانیاں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت تمام علاقائی دفاتر میں طلبہ کو داخلوں سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے معلوماتی کاؤنٹرز قائم کر دیے ہیں۔ وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر طلبہ کی رہنمائی کے لیے دفتر میں سہولت مراکز کو بھی فعال کیا جا رہا ہے۔

طلبہ رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت پہنچانے کے لیے ملک بھر میں سیل پوائنٹس برائے پراسپیکٹس داخلہ فارم قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ٹائم فریم کے مطابق سمسٹر خزاں 2023 کے پہلیمراحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15 جولائی سے شروع ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے۔

پہلے مراحلے میں پیش کیے جانے والے پروگرامز میں میٹرک(جنرل) میٹرک درس نظامی (ثانویہ عامہ) میٹرک اوپن کورسز ایف اے(جنرل) آئی کام،ایف ایدرس نظامی(ثانویہ عامہ) ایف اے اوپن کورسز امڈل ٹیک اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے علاوہ بی ایس ایم بی اے ایم فل ایم ایس اور پی ایچ کی پروگرام شامل ہوں گے یاد رہے کہ بی ایس، ایم بی اے، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی فیس ٹو فیس اور میرٹ بیسڈ پروگرامز ہیں۔

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 15 جولائی سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔میٹرک اور ایف اے پروگرام کے داخلہ فارم پراسپیکٹ یونیورسٹی کے مین کیمپس،علاقائی دفتر اور سیل پوائنٹ سے بھی حاصل کیا جا سکیں گے واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگرام میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جا سکے گا، فارم آن لائن جمع کرنے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کر کے یونیورسٹی کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں