499

نیشنل CERT کمپیٹیشن کے سلسلے میں انٹرا ڈسٹرکٹ CERT کمپیٹیشن کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد نیشنل CERT کمپیٹیشن کے سلسلے میں انٹرا ڈسٹرکٹ CERT کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہارون آباد سمیت ضلع بہاول نگر کی تمام تحصیلوں کی بہترین کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز نے شرکت کی۔

اس کمپیٹیشن میں بڑے حادثات کی صورت میں مریضوں کی درجہ بندی، فرسٹ ایڈ، مریضوں کی ایمرجنسی اور نان ایمرجنسی موو، فریکچر مینجمنٹ، فزیکل ایگزام،ڈیڈ باڈی مینجمنٹ، آگ بجھانے، بلڈنگ کولیپس کی صورت میں مریضوں کو نکالنے، اور سیلاب کی صورت میں مریضوں کو بچانے کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں تحصیل بہاول نگر کی ٹیم نے یہ مقابلہ شاندار کارکردگی سے جیت لیا، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راؤ شرافت علی نے تمام کمیونٹی سکاوٹ سے خطاب کرتے ہوئے انکے جذبہ خدمت کو سراہا اور کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی بہتر ٹریننگ اور محفوظ بہاولنگر کے قیام کے لیے کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے کردار پر روشنی ڈالی،جیتنے والی ٹیم کو نیشنل CERT چیلنج کے لیے مزید محنت کرنے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں