417

ہارو ن آباد کے متعدد چکوک کی سڑکات انتہائی خستہ حالی کا شکار

ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)ہارو ن آباد کے متعدد چکوک کی سڑکات انتہائی خستہ حالی کا شکار ، سڑکوں کی خستہ حالی سے ٹریفک کے آمدوردفت میں شدید مشکلات ، شہری شدید پریشانی سے دوچار ، حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ ،

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد ڈاہرانوالہ روڈ تا چوک 175مراد براستہ چکوک 56فورآر ، 57فورآر ، 61فورآر ، 62فورآر ، 64فورآر ، 65فورآر ، 35تھری آر اور 43تھری آر عرصہ دراز سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ، جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں ، جس سے ٹریفک میں خلل پڑتا ہے ،

شہری وقاص ، عثمان ، ابراہیم ، عدن ، عمر و دیگر کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندوں سمیت دیگر حکام بالا متعلقہ روڈ ز پر سفر کرے تاکہ ان کو عوام کی پریشانی کا احساس ہو، شہریوں نے حکام سے بالا سے متعلقہ روڈز کی نئی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں