200

شہر کا سیورج سسٹم نہایت قدیم،بوسیدہ و ناکارہ ہو گیا۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد شہر میں سیورج سسٹم نہایت قدیم،بوسیدہ و ناکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بروقت اور باقاعدہ صفائی نہ کرنے کے باعث معمولی سی بارش کے نکاسی آب میں بدترین ناکامی کا منظر پیش کرتا ہے اور شہر کی اہم ترین سڑکوں قاید اعظم روڈ،جیل روڈ،عقب بلدیہ روڈ،بنگلا روڈ سمیت مین بازار اور اس سے ملحقہ بازاروں میں پانی دریاؤں کا روپ دھار کر معمولات زندگی کو مفلوج کر دیتا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوتی ہیں اور عوامی زندگی بھی تکلیف دہ حالات سے دوچار دکھائی دیتی ہے۔

سیوریج سسٹم جدید کی اشد ضرورت بلاشبہ اس شہر کے لیئے ناگزیر ہے لیکن وقتی طور پر سیوریج کے نظام کو قابل عمل بنانے کے لیے باقاعدہ صفائی کا طریقہ کار ہی اختیار کر لیا جائے تو بہت حد نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھا جا سکتا ہے اور عوامی مشکلات میں کمی کی جا سکتی ہے اور اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کی ایڈمنسٹریشن کو فوری اقدامات کرتے ہوئے اس اہم ترین ایشو پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ موسم برسات میں نکاسی آب کے نظام میں ممکنہ حد تک بہتری لائی جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں