236

اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالجبار گجر

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالجبار گجر نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو کہ بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔

یہ بات انہوں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ضلعی اوورسیز کمیٹی کے چیئرمین مبشر زمان شاہ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کے کرتے ہوئے کیں، جس میں فوکل پرسن اوورسیز کمیٹی مسز امامہ اعجاز، اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی186شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 149 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں