160

ریسکیو اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں ریسکیو اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔ لاری اڈی میں نشہ آور چیز سے بیہوش بیوپاری سے ملنے والے نو لاکھ اٹھانوے ہزار روپے مالک کو لوٹا دیئے، بیوپاری کی ریسکیو اہلکاروں کو دعائیں۔

تفصیل کے مطابق ہارون آباد ریسکیو اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی ہے، جانوروں کے بیوپاری کو نشہ آور چیز دیکر بیہوش کر دیا گیا تھا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے لاری اڈہ میں بیہوش بیوپاری کو ابتداء طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا متاثرہ شخص جانوروں کا بیوپاری ہے جو لاہور سے جانور فروخت کر کے واپس آ رہا تھالاری اڈہ میں بیہوش متاثرہ بیوپاری سے 9,98000 روپے بر آمد ہوئیہوش میں آنے پر متاثرہ بیوپاری کو اسکی رقم لوٹا دی گء متاثرہ بیوپاری نے ریسکیو اہلکاروں کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں