232

ہارون آباد کی مقامی عدالت نے ریچھ کو مداری سے جبکہ مداری کو جرمانہ کے بعد ہتھکڑی سے آزادی دلادی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کی مقامی عدالت نے ریچھ کو مداری سے جبکہ مداری کو جرمانہ کے بعد ہتھکڑی سے آزادی دلادی، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے گلی محلوں میں ریچھ کا تماشا دکھانے پر گزشتہ روز محکمہ وائلڈ لائف بہاولنگر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منور حسین نجمی نے اپنے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محمد اسلم نامی مداری کو گرفتار کرکے اُس سے نایاب نسل کا سیاہ رنگ کا ریچھ برآمد کرلیا۔

اور مداری کو ریچھ سمیت مجسٹریٹ مرزا نعیم بیگ ہارون آباد کی عدالت میں پیش کردیاجس پر مجسٹریٹ مرزا نعیم بیگ نے مداری محمد اسلم کو دس ہزار جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہتھکڑیا ں کھولنے جبکہ نایاب نسل کے ریچھ کو چڑیا گھر بہاولنگر منتقل کرنے کا حکم دے دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر منور حسین نجمی کا کہنا تھا کہ شہری آبادی میں خطرناک جانوروں کو رکھنا یا پالنا کسی بھی خطرے سے کم نہیں ہے اور خطرناک جانوروں سے شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں