209

پاکستان تحریک انصاف ضلع بہاولنگر کی قیادت کی عبد اللہ وینس کے ڈیرے پر آمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پاکستان تحریک انصاف ضلع بہاولنگر کی قیادت کی عبد اللہ وینس کے ڈیرے پر آمد،ملک مظفر کی کامیابی پر عبد اللہ وینس کو مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ایم پی اے ملک مظفر کی بھی خصوصی شرکت۔تفصیلات کے مطابق وینس ہاوُس چک109سکس آر میں نو منتخب ایم پی اے ملک مظفر خان, میاں سکندر فیاض بھڈیرہ ملک عبدالغفار اعوان چودھری خلیل اور چشتیاں سے آئے ہوئے دیگر معزز مہمانوں کا استقبال و خوش آمدید کہا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت نے ضمنی الیکشن چشتیاں میں چوھدری محمد عبداللہ وینس(نائب صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب) کے اہم کردار,دن رات کی محنت اور کاوشوں کو سراہا اور انکو مبارکباد پیش کی-

اس موقع پر صدر غلہ منڈی صداقت پنسوتہ،تحریک انصاف فور ٹ عباس کے راہنما ء کاشف نوید پنسوتہ۔عاطف وڑائچ چودھری وزیر علی چودھری اکرم۔پنسوتہ شیر محمد واھلہ اشفاق چٹھہ خالد فاروق چٹھہ۔اور اھلیان حلقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقعہ پر نو منتخب ایم پی اے ملک مظفر اعوان نے کہا کہ اس الیکشن میں عبداللہ نے جس طرح عبداللہ وینس نے محنت کی وہ بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں انہوں نے کہا کہ میں میں اللہ کی ذات کا شکر گزار ھوں کہ مجھے عبداللہ وینس اور کاشف پنسوتہ جیسے مخلق دوست ملے انہوں نے کہا کہ میں اب حلقہ کے لیے ھی نہیں پورے بھاولنگر کے لیے ترقیاتی فنڈر لانے کی لیے ھر ممکن کوشش کروں گا۔

عبداللہ وینس نے کہا کہ میں نے محنت کی خدا کی ذات نے مجھے محنت کا پھل دیا میں نے کوئی احسان۔نہیں کیا مجھے پارٹی قیادت نے ذمہ داری دی تھی اس حلقہ کی اور میں نے اپنے پیارے بھائی ملگ مظفر کے لیے پارٹی حکم کے مطابق ورک کیا اور الحمدوللہ اج ھمارا بھائی ایم پی اے بن کر ھمارے درمیان بیٹھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں