184

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے غریب اور مستحق بزرگ مرد و خواتین میں امدادی چیک تقسیم کئے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے غریب اور مستحق بزرگ مرد و خواتین میں امدادی چیک تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اپنے آفس میں پانچ غریب اور مستحق بزرگ مرد و خواتین میں (پی ڈی ایم اے)کی جانب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کا کہنا تھا کہ غریب اور معمر افراد خیال داری کے مستحق ہیں، اس لئے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان کی مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں