387

پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم کا آغا ز

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم کا آغا زکردیا، اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے مین بازار کے فوارہ چوک میں فیتہ کاٹ کر اس مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے دیگر افسران سمیت مرد و خواتین ورکرز بھی موجود تھے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا کہنا تھا کہ ہفتہ صفائی مہم کا مقصد شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اُجاگر کرنا ہے، عوام اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کریں

صفائی نصف ایمان بھی ہے اس لئے بھی اپنے علاقے اور گھروں کو بھی صاف ستھرا رکھنے پر زور دیں، عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، صفائی مہم صرف ایک ہفتہ ہے پھر بھی اور جہاں بھی کوئی گندگی نظر آئے ہمیں اطلاع دیں، مونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کی ٹیم ہر وقت حاضر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں