233

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ ہارون آباد ملتوی


ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر)ہارون آباد ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ ہارون آباد ملتوی، دورہ ملتوی ہونے پر بعض افسران و اہلکاروں نے سکھ کا سانس لیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے ہارون آباد کی انتظامیہ کو آ گاہ کیا گیا تھا کہ 22مارچ کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ہارون آباد کا دورہ کرینگے جس پر تحصیل انتظامیہ حرکت میں آگئی،

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے گراءونڈ میں ہیلی پیڈ بھی بنا لیا گیا تھا اور دورہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے لیکن اچانک انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ وزیر اعلی کا دورہ ہارون آباد ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی ہو گیا ہے جس پر افسران نے سکھ کا سانس لیا، ذراءع نے بتایا کہ وزیر اعلی کی آمد سے قبل تحصیل بھر تھانوں کے سمیت دیگر محکموں اور اہم شاہراہوں کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا گیا، تاہم دورہ ملتوی ہونے پر بعض اہلکاروں نے سکھ کا سانس لیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں