546

کھلاڑی لالہ عالم جٹ نے سپورٹس کیٹگری میں ”نیشنل یوتھ ایوارڈ“حاصل کر کے ہارون آباد کے شہریوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے ہیرو چیمپئین پاکستان گولڈ میڈلسٹ انٹرنیشنل کھلاڑی لالہ عالم جٹ نے سپورٹس کیٹگری میں ”نیشنل یوتھ ایوارڈ“حاصل کر کے ہارون آباد کے شہریوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام رائزنگ پاکستان ایکسپو اور نیشنل یوتھ ایوارڈ کی دو روزہ تقریب,19/20 نومبر کو جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی،جس کا مقصد یوتھ ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔

تقریب میں پورے ملک سے Achievers نے شرکت کی،تقریب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری،CEO Enablers ثاقب اظہر اور اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب بھی کیا،تقریب کے اختتام پہ مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان مظہر محمود علوی،وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد نے نیشنل یوتھ ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں ایوارڈ تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں